• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 4 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

قاہرہ سے رابطے میں ہیں،حماس مصری کردار کی بحالی کی خواہاں ہے

جمعہ 30-12-2016
in حماس
0
0Pala5513
0
SHARES
1
VIEWS

قاہرہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدرڈاکٹرموسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ اُنہوں نے فلسطین کے مسئلے اور فلسطینی قوم کو درپیش مسائل پرکھل کربات کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق القدس ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا کہ فلسطینی دھڑوں میں مفاہمت کے قیام میں مصراہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ فلسطینیوں کےمسائل کے حل میں قاہرہ کے کلیدی کردار کی بحالی کے خواہاں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ابو مرزوق نے کہا کہ حماس اور مصری حکومت کے درمیان ملاقات کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ منقطع نہیں ہوا۔ آئندہ ایام میں حماس اور مصر کے درمیان رابطوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چند روز قبل دورہ قاہرہ کے دوران انہوں نے مصری حکام کے ساتھ کھل کر تمام امور پر بات کی تھی۔ حماس مصر کے ساتھ سرکاری اور عوامی سطح پر رابطے برقرار رکھنا چاہتی ہے۔

فلسطین نیشنل کونسل کے اجلاس میں حماس کی شرکت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حماس صہیونی ریاست کے زیرسایہ کسی اجلاس میں شرکت کی حامی نہیں۔ ہم نے متعدد مرتبہ مطالبہ کیا ہے کہ تنظیم آزادی فلسطین سمیت تمام قومی اداروں کی تشکیل نو کی جائے۔

رفح گذرگاہ کے کھولے جانے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قاہرہ حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں رفح گذرگاہ کھولنے پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔

حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اسماعیل ھنیہ کی دوحہ سے واپسی میں تاخیر سے متعلق سوال کے جواب میں ڈاکٹر مرزوق نے کہا کہ جزیرہ سینا میں سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ھنیہ کی غزہ واپسی میں تاخیر ہوئی ہے۔ حالات بہتر ہوتے ہی اسماعیل ھنیہ واپس غزہ لوٹ جائیں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.