اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق کا کہنا ہے کہ سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے مصری دارالحکومت قاھرہ میں مصری انٹیلی جنس امور کے وزیر مراد موافی سے ملاقات کی ہے۔
جس میں مسئلہ فلسطین، فلسطینی جماعتوں کی مفاہمت اور خطے کے حالات پر گفتگو کی گئی ہے۔
عزت رشق نے پہلے بتایا تھا کہ فلسطینی رہنما خالد مشعل نے قاھرہ میں امریکی سابق صدر جمی کارٹر کے ہمراہ وفد سے ملاقات بھی کی ہے۔ ملاقات کے بارے میں عزت رشق کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین پر ہونے والی حالیہ پیش رفت اور فلسطینی تنظیموں کے مابین مفاہمت جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ دوسری جانب ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے قاھرہ میں موجود نمائندے نے بتایا کہ مشعل اور کارٹر کے مابین ملاقات میں اسرائیلی عقوبت خانوں میں ظلم و ستم سہنے والے فلسطینی قیدیوں کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین