(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) کونسل آن انٹرنیشنل ریلیشن – فلسطین (سی آئی آر) نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے "فلسطینی اتھارٹی” کو اپنی ویب سائٹ سے ہٹانا فلسطینی مقصد کو ختم کرنے ور قابض ریاست اسرائیل کے انتہا پسندانہ منصوبوں کودوام بخشنے کے مترادف ہے۔
بدھ کو جاری ہونے والے بیان میں سی آئی آرکے سربراہ ڈاکٹرباسم نعیم کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کے نام کو خارج کرنے کا عمل فلسطین کے خلاف اقدامات کو درجہ بدرجہ کیا گیا ہے جس میں پہلے "انروا”UNRWA کی امداد کو منقطع کیا گیا ،یروشلم کو "اسرائیل” کا دارالحکومت تسلیم کیا گیا اور واشنگٹن میں پی ایل او کے مشن کو بند کرنے کے متعدد اقدامات کے بعد سامنے آیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا ، "امریکہ کی جانب سے فلسطینی ریاست کے خلاف پے درپے اقدامات فلسطینی حقوق کی پامالی ، اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑارہے ہیں جبکہ آزاد اورخودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ کو مشکلات سے ہمکنار کرہے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ امریکی اقدامات سے فلسطینیوں کی موجودگی کو نظرانداز ہرگز نہیں کیا جاسکتا ، فلسطینیوں کے خلاف کوئی بھی اقدام ان کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتا۔ اہم اپنے جائز حقوق کے حصول تک ہر سطح پرمزاحمت جاری رکھیں گے۔
