• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 23 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی مرکزی کونسل کے اعلامیے کی کوئی حیثیت نہیں: سامی ابو زھری

اتوار 19-08-2018
in حماس
0
0Pala11820
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے فلسطین مرکزی کونسل کے رام اللہ میں ہونے والے اجلاس کے اعلامیے کو مسترد کردیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی مرکزی کونسل صرف صدر محمود عباس کے ماتحت ’فتح‘ کے دھڑے کی نمائندگی کرتی ہے، اسی مجموعی فلسطینی قوم کا نمائندہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے مرکزی رہنما اور جماعت کے ترجمان سامی ابو زھری نے ایک بیان میں کہا کہ رام اللہ میں صدر محمود عباس کی زیرصدارت ہونے والے مرکزی کونسل کے اجلاس کے اعلامیے کی کوئی حیثیت نہیں۔

مرکزی کونسل کے اجلاس میں آمرانہ روش اختیار کی گئی اور پوری قومی قیادت کو مدعو کیا گیا اور نہ ہی اجتماعی فیصلوں میں دیگر فلسطینی قوتوں کی رائے لی گئی ہے۔ مرکزی کونسل کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں اور اعلانات سے فلسطینیوں میں اختلافات کی خلیج مزید گہری ہوگی اور قومی مصالحت کی مساعی کو نقصان پہنچے گا۔

ابو زھری کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کے حقیقی نمائندہ پارلیمنٹ ہے اور مرکزی کونسل کے اجلاس میں مخصوص دھڑے کے سوا کسی رکن پارلیمنٹ کو شریک نہیں کیا گیا۔ اجلاس میں عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین اور جمہوری محاذ کے رہ نماؤں نے بھی بائیکاٹ کیا ہے۔ ایسے میں مرکزی کونسل کے اعلامیے کو کسی صورت میں قبول نہیں کیاجکتا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین کی مرکزی کونسل کے اجلاس میں حماس پرشدید تنقید کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ حماس انفرادی طورپر اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی بات چیت کررہی ہے حالانکہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کا اختیار صرف تنظیم آزادی فلسطین کے پاس ہے۔

حماس نے مرکزی کونسل کے یہ موقف یہ کہہ کر مسترد کردیا ہے کہ جب قومی نوعیت کےفیصلوں میں فلسطینی اتھارٹی دیگر قوتوں کو نظرانداز کرتی ہے تو وہ کس طرح یہ دعویٰ کرتی ہے کہ حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی نہیں کرسکتی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.