مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے زیرقبضہ فلسطینی شہروں اسدود، سدیروت اور ھنیگف کالونیوں میں مجاھدین کے پھینکے گئے راکٹ حملوں میں کم ایک یہودی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ راکٹ حملوں میں دشمن کی کئی گاڑیاں اور مکان بھی تباہ ہوئے ہیں۔
اسرائیلی ذرائع نے جمعہ کی شام جزیرہ نما النقب کے مغرب میں قائم "شعار ینیگف” یہودی کالونی میں ایک یہودی آباد کار کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ کالونی میں گرنے والے کئی راکٹوں کے دھماکوں سے متعدد گاڑیوں اور مکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
ایک دوسرے ذرائع نے بتایا کہ اسدود میں ایک راکٹ یہودیوں کے ایک معبد پر آ گرا جس کے نتیجے میں اس میں موجود تین یہودی آباد کارزخمی ہوئے۔ قبل ازیں القسام بریگیڈ نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر بھی متعدد راکٹ داغے جس ک ےنتیجے میں دشمن کو جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا تھا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی راکٹ حملوں کے بعد یہودی آباد کاروں میں سخت خوف و ہراس کی کیفیت پائی جا رہی ہے۔