(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی بربریت کےخلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک ‘حماس’ نے لبنان کے وزیرمحنت کے فلسطینیوں کے حوالے سے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی اور فلسطینی قومیں ایک ہی چھت کے تلے رہنےوالے ہیں، ہمیں ایک دوسرے سے دور کرنے اور آپس میں لڑائی کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔
تفصیلات کے مطابق لبنان میں حماس کے مندوب احمد عبدالھادی نے اپنے جاری بیان میں لبنانی وزیر برائے محنت کمیل ابو سلیمان کے اس بیان کو مسترد کردیا جس میں انہوں نے ملک میںموجود نجی اداروں میں کام کرنے والے غیرملکیوں جن میں فلسطینی بھی شامل ہیں کو نکالنے کا اعلان کیا تھا۔
لبنانی وزیر برائے محنت ابو سلیمان نے اپنے فلسطینی ہم منصب نصری ابو جیش کو ٹیلیفون کرکے کہا تھا کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کو محنت مزدوری کے لیے قانون کے مطابق اجازت نامہ حاصل کرناگا۔
لبنانی وزیر کے بیان کے رد عمل میں احمد عبدالھادی کا کہنا تھا کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزین اجنبی نہیں، انہوںنے قانون کے مطابق سیاسی پناہ لے رکھی ہے۔ حالات نے فلسطینیوں کو لبنان کی طرف ھجرت پرمجبور کیا۔ فلسطینیوں کی اس خصوصی حیثیت کی پورے لبنان میں قدر کی جاتی ہے۔
الھادی کا کہنا تھا کہ ہم نے لبنان کے سیاسی فریقوں سے مثبت باتیںسنی ہیں۔ لبنانی حکام کے ساتھ فلسطینی پناہ گزینوں کی محنت مزدوری اور کام کاج کے حق کے لیے بیروت کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ ہم فلسطینی اور لبنانی قومیں ایک ہی چھت کے تلے رہنےوالے ہیں۔ ہمیں ایک دوسرے سے دور کرنے اور آپس میں لڑائی کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔
