• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 28 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینیوں کے قتل عام کے لیے امریکی اسلحہ استعمال کیا جا رہا ہے:ھنیہ

بدھ 28-11-2012
in حماس
0
plf haneyya1
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ دشمن کے خلاف فلسطینیوں کی آزادی کی جدوجہد اور تحریک مزاحمت ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام اپنی آزادی کی تاریخ اپنی خون سے لکھ رہے ہیں۔ آٹھ رزہ جنگ میں فلسطینیوں نے یہ ثابت کیا کہ وہ گردنیں کٹا سکتے ہیں لیکن دشمن کے سامنے جھکنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق وزیراعظم ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار غزہ کی پٹی میں آٹھ روز جنگ میں شہید ہونے والوں کی یاد میں ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جس دور سے گذر رہے ہیں یہ دور تحریک آزادی فلسطین کے دو بنیادی مراحل کے درمیان ایک پڑاؤ کی حیثیت رکھتا ہے۔ پہلے مرحلے میں فلسطینی دشمن کے خلاف تیاری اور ابتدائی پیش رفت سے گذرے اور آخری مرحلہ اپنے دفاع اور سرزمین اور مقدسات کی آزادی کے لیے تمام تروسائل کا استعمال ہے۔ ہم اس دوسرے اور آخری مرحلے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ غزہ کی پٹی کے بعد اب مغربی کنارا بھی دشمن کےخلاف نیا میدان جنگ بننے والا ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ہماری جدو جہد کا مقصد صرف غزہ، مغربی کنارا یا مقبوضہ بیت المقدس ہی نہیں بلکہ اب ہمارا نعرہ فلسطین کی پوری سرزمین اور پورا وطن ہے۔ اب آئندہ جب بھی طبل جنگ بجے گا وہ کسی ایک فلسطینی شہر میں نہیں ہوگا بلکہ پورا فلسطین بحر متوسط سے دریائے اردن تک کی آزادی کی لہر اٹھے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینیوں نے مزاحمت کی گود میں پرورش پائی ہے۔ انقلاب فلسطینی قوم کی گھٹی میں شامل ہے۔ فلسطینی عوام جذبہ جہاد اور شوق شہادت سے سرشار قوم ہے اور یہ بڑے سے بڑے چیلنجزکاخندہ پیشانی سے سامنا کرنی اور دشمن کو سخت سے سخت معرکوں میں شکست دینے کا عزم رکھتی ہے۔

غزہ جنگ کے دوران صہیونی جارحیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ آٹھ روزہ جنگ کے دوران اسرائیلیوں نے فلسطینیوں کو قتل کرنے کے امریکی اسلحہ کا استعمال کیا۔ ہم جس طرح فلسطینیوں کے خون کے صہیونیوں کو ذمہ دار سمجھتے ہیں اسی طرح امریکیوں کوبھی اس کا برابر کا قصور وار قرار دیتے ہیں۔ کیونکہ امریکا نے صہیونیوں کو فلسطینی بچوں کو قتل کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار فراہم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ظلم بھی فلسطینیوں پر کیا جاتا ہے، حقوق بھی انہی کے غصب کیے جاتے ہیں اور مزاحمت ترک کرنے کا مطالبہ بھی ہم ہی مظلولوں سے کیا جاتا ہے۔ لیکن ہم مزاحمت کسی قیمت پرترک نہیں کریں گے۔ فلسطینیوں کی بقاء مسلح مزاحمت میں مضمر ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.