• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 30 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینیوں کے حقوق کے لیے مصر دوبارہ قائدانہ کردار ادا کرے: حماس

پیر 24-10-2016
in حماس
0
0Pala4796
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ ۔ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصری حکومت کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر مسلسل ایک ہفتے تک کھلا رکھنے پر اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے قاہرہ حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ حماس نے مصری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حقوق کے حصول کے لیے اپنا قائدانہ کردار دوبارہ ادا کرے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم مصری حکومت کے تہہ دل سے شکر گذار ہیں کہ اس نے ایک ہفتے تک رفح گذرگاہ کھلی رکھنے کے ساتھ دو طرفہ آمد ورفت کی سہولت فراہم کی ہے۔ ہم توقع رکھتے ہیں کہ مصری حکومت مسئلہ فلسطین کے حل اور فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق و مطالبات کی حمایت میں اپنا قائدانہ کردار دوبارہ ادا کرے۔

ادھر تحریک فتح کے رہنما اور ارکان پارلیمان نے بیرون ملک تعلیم کے حصول کے لیے سفرکے خواہش مند طلباء سے اپنی رجسٹریشن کرانے کو کہا ہے۔ فتحاوی ارکان پارلیمان کا کہنا ہے کہ حال ہی میں مصری حکام نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ بیرون ملک تعلیم کے حصول کے لیے جانے والے طلباء کے لیے رفح گذرگاہ کھولی جائے گی۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ سنہ 2013ء کے بعد غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح مسلسل ایک ہفتے تک کھلی رکھی گئی ہے۔ اس سے قبل تین دن سے زیادہ رفح گذرگاہ نہیں کھولی گئی۔ سنہ 2015ء کے پورے سال میں صرف 21 دن رفح گذرگاہ کھولی گئی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.