• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 25 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فتح کا کردار شرمناک ہے، اسرائیل سے جنگ بندی بارے بات نہیں کی: حماس

منگل 13-11-2012
in حماس
0
plf abu zuhri
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] نے واضح کیا ہے کہ تنظیم نے صہیونی ریاست کے ساتھ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی سے متعلق کسی قسم کی بات چیت نہیں کی ہے۔ حماس کے ترجمان سامی ابو زھری کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جارحیت ناقابل برداشت ہے اور ان کی جماعت سمیت تمام فلسطینی گروپ اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں صحافیوں اور اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے ترجمان نے کہا کہ غزہ کی پٹی پراسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے قاہرہ میں عرب لیگ کی امن اقدام کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔ اس اجلاس میں صہیونی جارحیت بند کرانے کے مختلف طریقوں پر غور کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیل اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کو ایک غیرمستقل رکن یا مبصر کا درجہ دینے کی صدرعباس کی مساعی ان کی ذاتی کوششیں ہیں۔ انہیں اس اقدام میں فلسطینی عوام اور دیگر نمائندہ قوتوں کی حمایت حاصل نہیں ہے۔

غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی مسلسل بمباری اور اس پرحماس اور عالمی برادری کے رد عمل پر بات کرتے ہوئے سامی ابو زھری نے کہا کہ عرب لیگ نے معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ عرب لیگ کے وزراء خارجہ پرمشتمل عرب امن اقدام کمیٹی کے اراکین نے غزہ کی پٹی پراسرائیلی جارحیت بند کرانے کے لیے بات چیت شروع کی ہے۔ امید ہے کہ عرب ممالک کوئی ٹھوس فیصلہ کریں گے اور صہیونی ریاست کو جارحیت سے باز رکھنے کے لیے اس پر دباؤ ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حماس یا فلسطین کی کسی دوسری تنظیم کی جانب سے صہیونی ریاست کے ساتھ جنگ بندی کے بارے میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ اگر جنگ بندی کی بات ہوئی تو اس میں تمام فلسطینی گروپوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

فلسطین کی اقوام متحدہ میں غیرمستقل رکنیت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ابو زھری نے کہا کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی غیرمستقل رکنیت کی خواہش صدر محمود عباس کا ذاتی فیصلہ ہے۔ حماس ان کے اس فیصلے کی حامی نہیں ہے اور نہ ہی فلسطین کی کوئی دوسری نمائندہ قوت اس کی حمایت کرتی ہے۔ ایک بے بال و پرفلسطینی ریاست قبول نہیں کریں گے بلکہ ہم ایک مکمل آزاد اور خود مختار ریاست کے لیے اقوام متحدہ میں مستقل رکن کا درجہ حاصل دلوانے کی کوششیں کریں گے۔ صدر محمود عباس وقت گذاری کی پالیسی پر چل رہے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.