مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں اسلامی یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر الزھار نے کہا کہ تحریک فتح بیت المقدس اور مسئلہ فلسطین کے دفاع کی پہلی فصیل ہے، اسے اپنی غلط پالیسیوں پر نظرثانی کرتے ہوئے اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ اپریل میں حماس اور الفتح کے درمیان قومی مفاہمتی معاہدہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت فلسطین میں قومی حکومت کی تشکیل کے سوا اور کسی شق پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
اسی موقع پر حماس رہ نما نے فلسطینی قوم کے صہیونی مظالم کے جواب میں عزم و استقامت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر الزھار کا کہنا تھا کہ حماس کا عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ عظیم مسلمان سپہ سالار صلاح الدین ایوبی کے نقش قدم پر چل کر بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے قربانیاں دے رہا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
