اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ایک ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے فلسطینی اتھارٹی کی تحریک فتح سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض اسرائیل کے ساتھ مذاکرات فوری طور پر ختم کردے۔
ابو زھری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی تحریک فتح سے مطالبہ کرتی ہے کہ
وہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے نام نہاد فریم ورک معاہدے کے بارے میں سنگین معلومات سامنے آنے کے بعد فوری طور پر مذاکرات سے پیچھے ہٹ جائے۔
ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق کیری کے منصوبے کا مقصد مسئلہ فلسطین کو ختم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فتح کو فلسطینی مسائل پر یکطرفہ فیصلے لینے سے اجتناب کرنا چاہئیے ہے اور مذاکرات مسترد کرنے کے متفقہ قومی فیصلے کا احترام کرنا چاہئیے ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین