مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بلاونہ کے قتل کی شدید مذمت کی گئی ہے اور لبنان بالخصوص عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ میں قاتلانہ حملوں کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس نے پناہ گزین کیمپ میں سپریم سیکیورٹی کمیٹی سے رابطہ کیا ہےاور کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قاتلوں کی نشاندہی کے بعد انہیں حراست میں لے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔
حماس نے خبردار کیا ہے کہ عین الحلوہ کیمپ میں فتح رہ نما طلال بلاونہ کے اندھے قتل کی تحقیقات نہ کی گئیں اور خون خرابہ بڑھ سکتا ہے۔ تمام فلسطینی گروپ ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے تخریب کارعناصر کو پکڑ کرانہیں قرار واقعی سزادیں۔
خیال رہے کہ ہفتے کے روزجنوبی لبنان کے صیدا شہر میں "عین الحلوہ” پنا گزین کیمپ میں گھات لگا کر نامعلوم افراد نے فتح رہ نما طلال بلاونہ پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ اپنے ایک چچاز زاد شعبان بلاونہ سمیت جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک فلسطینی پناہ گزین کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
