فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک کارکن کے ہاتھوں غلطی سے بندوق کی گولی چلنے سے ایک مزاحمت کار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کی جانب سے ہفتے کے روز جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی مشرق میں سرحد پرواقع الشجاعیہ کالونی میں تربیتی مشقوں کےدوران القسام بریگیڈ کے ایک کارکن کی بندوق سے غلطی سے چلنے والی گولیوں سے ایک مزاحمت کار شہید ہوگیا۔ شہید کمانڈر کی شناخت نافذ سعید المغنی کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 52 سال ہے۔ فائرنگ سے 50 اور 59 سالہ دو مزاحمت کار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔ ان میں سے ایک کے سراور دوسرے کے پائوں میں گولی لگی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
