• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائی میں مدد پر قطر کا شکریہ

پیر 25-07-2016
in حماس
0
0Pala1987
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر کا غزہ کی پٹی کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں مدد فراہم کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قطر کے ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ فلسطینی قوم دوحہ حکومت بالخصوص امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی جانب سے غزہ کے سرکاری ملازمین کو تںخواہوں کی ادائیگی میں مدد فراہم کرنے پر ان کے بے حد شکر گذار ہیں۔

اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ قطر حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائی میں مدد فراہم کرنا دوحہ کی فلسطینیوں کی حمایت کا واضح ثبوت ہے۔ دوحہ حکومت اور امیر قطر کی جانب سے غزہ کے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہیں ادا کرنا اہالیان غزہ کے صبرو استقامت میں مدد فراہم کرنے کے مترادف ہے۔ فلسطینی قوم قطر حکومت کے اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امیر قطر نے غزہ کی پٹی کے سرکاری ملازمین کے لیے ماہ شوال کی تنخواہوں کی مد میں 113 ملین ریال کی رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دوحہ کی طرف سے غزہ کی پٹی کی مالی مدد غزہ کے محصور بھائیوں کی مشکلات کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ قطر کو احساس ہے کہ غزہ کی پٹی کے دوملین افراد صہیونی ریاست کی ظالمانہ ناکہ بندی کا سامنا کر رہے ہیں۔

قطر کی جانب سے غزہ کی پٹی کے سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب فلسطینی مخلوط حکومت کے سربراہ رامی الحمد اللہ غزہ کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں ناکام رہے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائی میں مدد پر قطر کا شکریہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.