اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور قومی حکومت کو غزہ کی پٹی کے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے گئے گئے وعدے پورے کرنا ہوں گے۔ حماس غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کے سرکاری ملازمین میں کسی قسم کا فرق قبول نہیں کرے گی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کیے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں سابقہ حکومت کے دور میں بھرتی ہونے والے ملازمین اور گذرگاہوں کی سیکیورٹی پر متعین اہلکاروں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی انہیں انتقامی سیاست کی بھینٹ چڑھنے دیا جائے گا۔
ترجمان نے فلسطین کی عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی کے ملازمین کی تنخواہیں اور تمام مراعات جاری کرنے کے اپنے موقف پرقائم رہے۔ اگر قومی حکومت کی طرف سے غزہ کی پٹی کے ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا تو قومی حکومت کو اس کا جواب دینا ہوگا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
