• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 7 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ پر صہیونی جارحیت روکنا اولین ترجیح ہے: حماس

پیر 21-07-2014
in حماس
0
plf once
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی فوجی جارحیت روکنا جماعت کی اولین ترجیح ہے۔ لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ فلسطینی مزاحمتی قیادت اور قوم کے مطالبات پورے کیے جائیں۔ یہی وجہ ہے کہ حماس جنگ بندی کے لیے اسرائیلی شرائط تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے مرکزی رہ نما اور قانون ساز کونسل کے رکن مشیر المصری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ گذشتہ روز جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی شاؤل ارون  کو مفت میں نہیں بلکہ فلسطینی اسیران کی صہیونی جیلوں سے رہائی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کل اتوار کو حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کارکنوں نے ایک کارروائی میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ایک فوجی کو جنگی قیدی بنا لیا تھا جسے بعد ازاں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

حماس رہ نما کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے متعدد مرتبہ غزہ کی پٹی میں فوج کشی کی دھمکی دی، لیکن یاھو کو معلوم نہیں کہ غزہ کی پٹی میں فوج داخل کرنا فوج کو موت کے منہ میں دھکیلنا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا صہیونی عسکری اور سیاسی لیڈرشپ یہ گمان کرتی ہے کہ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والے صہیونی فوجی زندہ سلامت واپس جاسکیں گے۔ زمینی کارروائی میں مجاھدین نے دشمن پر پہلا کاری وار کرتے ہوئے نہ صرف ایک درجن سے زائد فوجیوں کو ہلاک اور دشیوں کو زخمی کیا بلکہ ایک فوجی کو جنگی قیدی بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ اسرائیل کے لیے واضح پیغام ہے۔

درایں اثناء حماس کے شعبہ اسیران کے انچارج اور مجلس قانون ساز کے رکن  محمد شھاب نے کہا ہے کہ جب تک فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا نہیں کیا جائے گا تب تک یرغمال بنائے گئے صہیونی فوجی شاؤل ارون کو بھی رہائی نصیب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مجاھدین مزید صہیونی فوجیوں کو جنگی قیدی بنائیں گے تاکہ اسرائیلی جیلوں میں زیرحراست تمام اسیران کی رہائی کی راہ نکالی جاسکے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.