مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ غزہ کی پٹی سے اسرائیل پرراکٹ حملوں کے بارے میں ان کے پاس کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ اسرائیل کا یہ دعویٰ قطعی بے بنیاد ہے کہ حماس نے غزہ سے اسرائیل پر راکٹ حملے کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا آغاز کیا ہے۔
انہوںنے کہا کہ حماس سمجھتی ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملے مصر میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات کو ناکام بنانے کی ایک گھنانی سازش ہیں۔ حماس ان حملوں کی شدید الفاظ میںمذمت کرتی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز قاہرہ میں مصری حکومت کی ثالثی کے تحت فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی مذاکرات اچانک معطل کردیے گئے تھے۔ اسرائیل نے دعویٰکیا تھا کہ غزہ کی پٹی سے یہودی کالونیوں پر راکٹ داغے گئے ہیں۔ جس کے بعد صہیونی فوج نے بھی غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری شروع کردی تھی۔