مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی مزاحمت کار پوری آزادی کے ساتھ غزہ کی پٹی میں اسرائیل پر حملوں کے لیے راکٹ تیار کررہے ہیں۔ راکٹ سازی کی صنعت کا کام کرتے رہنا ہی اسرائیلی ناکامی کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔
ابو زھری کا کہنا تھا کہ القسام بریگیڈ کے بہادر جوان اسرائیلی بمباری کے سائے میں راکٹ تیار کرتے رہے ہیں۔ یہ اسرائیل کے لیے واضح پیغام ہے کہ غزہ کی پٹی میں اس کے ایک ماہ سے جاری حملے عام شہریوں کو مارنے کا باعث تو بنے ہیں لیکن فلسطینی تحریک مزاحمت کو نقصان نہیں پہنچا سکے ہیں۔ یہی اسرائیل کی شکست اور فلسطینی مزاحمت کاروں کی فتح ہے۔
ادھر دوسری جانب القسام بریگیڈ نے ایک ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے جس میں مجاھدین کو "ایم 75” راکٹوں کی تیاری میں ہمہ تن مصروف دکھایا گیا ہے۔
