• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 17 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ میں بندرگاہ اور ہوائی اڈے کا حق چھین کرلیں گے: خالد مشعل

جمعہ 29-08-2014
in حماس
0
plf seaairport
0
SHARES
3
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں عوام کا جشن جنگ بندی کے لیے نہیں بلکہ فلسطینی قوم کی جرات اور بہادری کے نتیجے میں صہیونی دشمن کی شکست اور فلسطینیوں کی فتح کا جشن ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے عزائم کا قبرستان بنا ہے اور بے گناہ کے قتل عام کی سزا جلد صہونیوں کو ملنے والی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قطر کے صدر مقام دوحہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مشعل کا کہنا تھا کہ غزہ کی جنگ نے اسرائیلی خوف کی پالیسی کو بری طرح ناکام ثابت کیا ہے۔ اس جنگ نے صہیونی فوج پر وہ کاری ضرب لگائی ہے جس کا احساس اب اسے سالوں رہے گا۔ فلسطینی تحریک مزاحمت نے دشمن کے خلاف رعب اور خوف کا توازن برقرار رکھا اور یہ ثابت کیا ہے کہ فلسطینی صہیونی فوج کے لیے ترنوالہ ثابت نہیں ہوسکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں حماس رہ نما نے کہا کہ صہیونی لیڈرشپ اس وقت جعلی فتح کی تلاش میں ‌ہے لیکن حقیقی معنوں میں یہ جنگ فلسطینیوں کی فتح کی سب سے بڑی دلیل ہے۔”کھایا ہوا چارا” کے نام سے صہیونی دشمن کے خلاف فلسطینیوں کا معرکہ آزادی کے لیے اہم ترین سنگ میل ثابت ہوگا۔

انہوں‌ نے کہا کہ اس وقت قومی سطح پر اور پورے عالم اسلام میں فلسطینیوں کی صہیونی قہر کے سامنے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے اور پوری ہمت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرنے پر داد تحسین مل رہی ہے۔ فلسطینی مجاھدین حقیقی معنوں میں وطن کی آزادی کی فوج ثابت ہوئے ہیں۔

خالد مشعل کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ نے ہمیں زیادہ محفوظ بنایا اور اپنی منزل کے اور قریب کردیا ہے۔ اب وقت وہ دور نہیں جب بیت المقدس، مسجد اقصیٰ اور فلسطین میں موجود تمام مقدسات صہیونیوں کے ظالمانہ چنگل سےآزاد ہوں گے۔

ایک دوسرے سوال کے جواب میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے کہا کہ ہم اسرائیل کو ہلکا نہیں سمجھتے۔ ہمیں معلوم ہے کہ کئی عالمی ٹھیکیدار صہیونی ریاست کی پشت پر کھڑے ہیں۔ وہ اسے عسکری شعبے میں امداد  فراہم کرتے ہیں لیکن  ہمارے ارادے اور مقاصد قلیل نہیں ہیں۔ کیونکہ جو تھوڑے پر راضی ہوا وہ تھوڑے بھی رہتا ہے۔

ایک سوال پر انہوں ‌نے کہا کہ فلسطینی مجاھدین نے دشمن کو ہر میدان میں شکست فاش سے دوچار کیا ہے۔ مجاھدین کی یہ بڑی کامیابی کہ انہوں ‌نے جنگ کے تمام ایام میں اسرائیل میں بھی نظام زندگی مفلوج کرکے چھوڑا تھا۔ اسرائیلی فوج مسلسل فلسطینی مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں اور اہم فلسطینی کمانڈروں کی تلاش کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی تھی تاکہ بمباری کے ذریعے انہیں نشانہ بنایا جاسکے لیکن دشمن کی انٹیلی جنشیا کو بھی اس میدان میں شرمناک حد تک ناکامی ہوئی ہے۔

جنگ کے نتیجے میں فلسطینی قوم کو مسلح مزاحمت کی کامیابی کا یقین اور دشمن کو فلسطینیوں کی ہمت اور جرات کا اندازہ ہوا۔ اس وقت پوری دنیا کے یہودیوں کے لیے اسرائیلی ریاست ایک بوجھ بن کر رہ گئی ہے۔ خود اسرائیلی اپنے آپ کو مظلوم ثابت کرنے کی بھی عالمی سطح پر ناکام کوشش کررہے ہیں لیکن انسانی حقوق کا احترام کرنے والے ادارے اور عالمی قوتیں جانتیں ہیں کہ مظلوم اسرائیل ہے یا فلسطینی ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.