(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ہم تحریک فاتح میں قومی اتحاد کے حصول اور ملک کے دو حصوں کے درمیان اتحاد کو بحال کرنے کی کوششوں میں سنجیدہ ہیں، فتاح
قابض ریاست میں فتاح موومنٹ کے انقلابی کونسل کے ڈپٹی سکریٹری خواجہ الازراق نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ترکی میں سیاسی بیورو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور فتاح سنٹرل کمیٹی کے سکریٹری جبرئیل راجوب کے مابین ہونے والی یہ ملاقات حقیقی قومی اتحاد تک پہنچنے کی کوششوں میں سنگ میل ثابت ہوگی جوہمارے درمیان تعلقات کی صورتحال کو بہتر ی کی جانب لے جائے گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی مفادکی تنظیمی دھڑوں کے مابین تقسیم عرب دنیا میں بگاڑ کی حالت کا اصل ذمہ دار ہے ۔ جس کا عملی ثبوت اب تک متحدہ عرب امارات اور بحرین کی حکومتوں نے دے دیا ہے۔
انہوں نے مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہم تحریک فاتح میں قومی اتحاد کے حصول اور ملک کے دو حصوں کے درمیان اتحاد کو بحال کرنے کی کوششوں میں سنجیدہ ہیں کیونکہ یہ ان تمام سازشوں کا فیصلہ کن ردعمل ہے اور جواب ہے ان عناصر کا جو ہمارے قومی مقصد اور ہمارے قومی مسئلے کو خطرے میں ڈالے ہوئے ہے۔