• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ: حماس کے مغویوں کی لاشیں واپس کرنے پر اسرائیل نے سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا

صیہونی حکام نے 24 فلسطینی قیدی بچوں کی رہائی ان لاشوں کی شناخت مکمل ہونے تک مؤخر کر دی ہے۔

جمعرات 27-02-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: حماس کے مغویوں کی لاشیں واپس کرنے پر اسرائیل نے سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا
0
SHARES
12
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں حماس کی جانب سے چار اسرائیلی مغویوں کی لاشیں حوالے کیے جانے کے بعد اسرائیل نے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے تحت آزاد ہونے والے بیشتر قیدیوں کو غزہ کے یورپین اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمی اور بیمار قیدیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دیگر قیدیوں کو بسوں کے ذریعے مغربی کنارے بھیجا گیا، جہاں ان کا پُرجوش استقبال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے متعدد قیدی شدید کمزور تھے، کچھ کے جسمانی اعضا غائب تھے، جب کہ کچھ کو زخموں کی سنگینی کے باعث ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق حماس نے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں، تاہم صیہونی حکام نے 24 فلسطینی قیدی بچوں کی رہائی ان لاشوں کی شناخت مکمل ہونے تک مؤخر کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل 97 فلسطینی قیدیوں کو مصر کے حوالے بھی کرے گا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ پچھلے ہفتے قیدیوں کی رہائی میں رکاوٹ کے بعد حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں چار مغویوں کی لاشوں کے بدلے 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر اتفاق ہوا تھا۔

600 سے زائد فلسطینی قیدی، جن کی رہائی گزشتہ ہفتے اسرائیل نے روک دی تھی، بالآخر حماس کی جانب سے اسرائیلی مغویوں کی لاشیں واپس کیے جانے کے بعد گزشتہ رات آزاد کر دیے گئے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.