مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عباس ملیشیا کی چھاپہ مار کارروائیوں میں صحافیوں، اساتذہ اور طلباء بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔
حماس کے ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ گرفتاریاں مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے کی گئیں جہاں حماس کے ستائیسویں یوم تاسیس کے حوالے سےخصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا۔
عباس ملیشیا نے الخلیل میں تلاشی کی کارروائی میں الاقصیٰ ٹی وی کے نامہ نگارعلاء الطیطی اور خذیفہ کو حراست میں لیا۔ خذیفہ اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی رکن پارلیمنٹ نزار رمضان کے صاحبزادے ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حماس کے یوم تاسیس کے موقع پر فلسطینی اتھارٹی کے نام نہاد سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے جگہ جگہ ناکے لگا کرشہریوں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کر رکھاہے۔ الخلیل کےعلاوہ بیت لحم، نابلس، رام اللہ اور دیگر شہروں سے بھی کئی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین