مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مغربی کنارے کے شمالی شہر طوباس میں حماس کے کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ یہ گرفتاریاں کل جمعرات کو اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے پانچ شہریوں کے استقبال کا کی تقریبات روکنے کے لیے جا رہی ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عباس ملیشیا کے درجنوں اہلکاروں نے منگل اور بدھ کے ایام میں طوباس، نابلس اور رام اللہ سمیت کئی دوسرے مقامات پر حماس کے کارکنوں کےخلاف چھاپے مارے۔
ذرائع کے مطابق عباس ملیشیا کے انیٹؒلی جنس حکام کی جانب سے حماس کے کارکنوں اور رہ نمائوں کو سیکیورٹی مراکز میں پیش ہونے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ رات گئے عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے ایک فلسطینی اسکول ٹیچر عرفات صدقی اس کے بھائی علاء جامعہ النجاح کے استاد اسامہ صوافہ ، وکیل رہ نما احمد فخری دراغمہ اور احمد مصطفیٰ دراغمہ کو حراست میں لے لیا گیا۔
اس سے قبل سومواور کو طوباس سے عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے رامی ،عرض عنبوس ۔ مراد دعودہ صوافطہ اشرف محی الدین صوافطہ اور دیگر کو سیکیورٹی مراکز میں طلب کیا گیا ہے تاکہ انہیں فلسطینی اسیران کی رہائی کے استقبال سے روکا جا سکے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں سے کل گیارہ دسمبر کو پانچ اسیران عاطف مصطفیٰ سیاجات، حماس رہ نما فازع صوافطہ، نادر صوافطہ، اشرف دراغمہ اور نمر دراغمہ کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رہائی پانے والے اسیران کے عزیز و اقارب نے انے شاندار استقبال کی تیاریاں بھی شروع کی ہیں۔ عاطف مصطفیٰ کو کو صہیونی جیلوں میں 13 سال اور نمر دراغمہ کو 10 سال ہو چکے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین