• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

عرب و اسلامی دنیا مسجد اقصی کی تقسیم رکوانے کیلئے متحرک ہو: عالمی القدس فاؤنڈیشن

اتوار 26-08-2012
in حماس
0
plf masjid aqsa
0
SHARES
0
VIEWS

عالمی القدس فاؤنڈیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ عرب اور اسلامی دنیا مسجد اقصی کو مسلمانوں اور یہودیوں کے مابین تقسیم کرنے اور اس کو یہودی رنگ میں رنگنے کی اسرائیلی کوششوں کیخلاف عملی طور پر متحرک ہو۔ فاؤنڈیشن نے امت مسلمہ سے القدس اور اس کے مکینوں کی مدد کرنے کی اپیل بھی کی۔

مسجد اقصی میں آتشزدگی کی سانحے کی 43 سال مکمل ہونے پر منعقد تقریب میں فاؤنڈیشن نے مسجد اقصی کی نصرت کیلئے منظم ہوکر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا، فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ ساری عرب اور اسلامی دنیا میں اپنے قبلہ اول کی حفاظت کے لیے تقریبات اور سیمنار منعقد کروائے جائیں اور اس ضمن میں اسرائیلی حکومت کو ٹھوس پیغام بھجوایا جائے۔

فاؤنڈیشن نے زور دیا کہ عرب اور اسلامی دنیا کے معروف سیاسی رہنماؤں اور علماء پر مشتمل وفود تشکیل دیے جائیں جو مسجد اقصی پر حملوں پر اسرائیل کے خلاف ٹھوس موقف اختیار کرلیں۔ فاؤنڈیشن نے عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم سے بھی مسجد اقصی اور القدس کے معاملے کو اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل میں لے جانے کی اپیل کی اور مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام پر یہودی آباد کاروں کے حملوں اور القدس میں جاری صہیونی جرائم کے حقائق جاننے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے۔ یہ کمیٹی القدس اور مسجد اقصی کے حوالے سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا جائزہ لے۔
القدس فاؤنڈیشن نے دوٹوک انداز میں کہا کہ مسجد اقصی اور القدس کے تحفظ کے ضمن میں اسلامی اور عرب دنیا کی جانب سے صرف ٹھوس اور عملی موقف ہی تسلیم کیا جائے گا، یہ ایک ایسا موقف ہونا چاہیے جس میں کمزور کو اپنے حق کے حصول کی خاطر مسلح مزاحمت کا حق بھی حاصل ہو۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.