• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

عباس ۔ موفاز ملاقات بدشگونی اور خطرناک اقدام ہے: حماس

جمعرات 28-06-2012
in حماس
0
pfl barhoom
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے ترجمان فوزی برھوم کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس اور اسرائیلی نائب وزیر اعظم شاؤل موفاز کے

مابین متوقع ملاقات کو مسئلہ فلسطین کے حوالے سے بدشگونی سے تعبیر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کا مقصد اسرائیلی مفادات کو تحفظ دینا ہے۔ انہوں نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مختلف قومی اور عالمی عدالتوں میں جنگی جرائم میں مطلوب شاؤل موفاز سے فلسطینی صدر کی ملاقات سمجھ سے بالاتر ہے۔

’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے ساتھ اپنی خصوصی گفتگو میں فوزی برھوم نے کہا کہ اس ملاقات کے بعد جنگی جرائم کے مجرموں کو ملکی و بین الاقوامی عدالتوں سے فرار کا جواز مل جائے گا، اس سب کا مقصد محمود عباس کو نئے سرے سے مذاکرات کے جال میں پھانسنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی اتھارٹی مذاکرات کے پیچھے بھاگ رہی ہے اس کا دوبارہ مذاکرات شروع نہ کرنے کے دعوے درست نہیں۔ اگر اسرائیل کے ساتھ مذاکرات شروع کیے گئے تو یہ ابو مازن محمود عباس کی خطرناک غلطی ہوگی جس سے وہ مزید امریکی و اسرائیلی دباؤ میں آجائیں گے۔ فوزی برھوم نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ متوقع ملاقات قوم امنگوں کے خلاف ہے جس سے اسرائیل کو فلسطینی اراضی کو یہودیانے کا مزید موقع مل جائے گا۔

اس موقع پر حماس ترجمان نے فلسطین بھر کی تمام قومی اور اسلامی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اتھارٹی اور اسرائیل کے مابین روابط، جو کسی بھی طرح عوامی امنگوں کے مطابق نہیں، کی کھل کر مذمت کریں۔ قبل ازیں اسرائیل کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے مذاکرات کار صائب عریقات یہ اعلان کر چکے ہیں محمود عباس ور اسرائیلی نائب وزیر اعظم شاؤل موفاز اگلے اتوار کے روز رام اللہ میں ملاقات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کے طور پر نہیں ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.