مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی جانب سے حماس کے کارکنان کو گرفتار کرنے کی کارروائیاں جاری ہیں-گزشتہ روز حماس کے تین ارکان کو گرفتار کیا گیا
ذرائع کے مطابق طولکرم ،قلقیلہ اور اریحا سے گرفتاریاں کی گئیں- دوسری جانب عباس ملیشیا کی جیلوں میں حماس کے کارکنوں پر تشدد کیا جارہا ہے- الجنید جیل میں حماس کے کارکن رامز شافعی پر اس قدر تشدد کیا گیا کہ ان کی حالت غیر ہو گئی اور انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا