غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تحریک حماس نے صیہونی وزیر اعظم کو فلسطینی عوام پر مظالم کی بابت خبردار کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تحریک حماس کے رہنما یحیی السنوار نے کہا ہے کہ وہ خود کسی منصب کی خواہش نہیں رکھتے تاہم صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کو اس بات کے لئے پچھتانے پر مجبور کردیں گے کہ کاش وہ وزیراعظم نہ ہوتے۔
فلسطینی رہنما نے کہا کہ وہ نیتن یاہو کو رونے پر مجبور کردیں گے۔السنوار کے بیانات کا فلسطینی نوجوانوں اور اسلامی ممالک کی فعال شخصیتوں کی جانب سے پرزور خیرمقدم کیا گیا ہے۔
یحی السنوار ایک فلسطینی قیدی تھے جو شالیت معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے نتیجے میں صیہونی جیل سے آزاد ہوئے ہیں۔
یحیی السنوار کو آزاد ہونے کے فورا بعد تحریک حماس کے نائب سربراہ کا مشیر اور صیہونی قیدیوں کے امور کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔