• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 8 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صیہونی بستیوں کی توسیع پر حماس کا انتباہ

اتوار 22-01-2017
in حماس
0
0Pala5752
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تحریک حماس نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کی توسیع پسندانہ پالیسیوں خاص طور سے بیت المقدس کو یہودیوں کا شہر بنانے اور غرب اردن میں صیہونی بستیوں کی توسیع پر سخت خبردار کیا ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کی بلدیہ کی منصوبے ساز و تعمیراتی کی کمیٹی نے امریکہ میں ٹرمپ کی جانب سے اقتدار سنبھالے جانے کے ساتھ ہی بیت المقدس کے مشرقی علاقے میں دو صیہونی بستیوں میں پانچ سو ساٹھ نئے مکانات تعمیر کئے جانے کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونیوں کے لئے نئے مکانات بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے اس اقدام کو اشتعال انگیز، خطرناک اور بیت المقدس کو یہودیوں کا شہر بنانے نیز اس شہر کا جغرافیائی و تاریخی نقشہ تبدیل کرنے کی نئی سازش قرار دیا ہے۔

تحریک حماس کے بیان میں آیا ہے کہ صیہونی حکومت کا یہ اقدام، تمام بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حالیہ قرارداد کے منافی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی بستیوں کی توسیع پر حماس کا انتباہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.