فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن فتحی حماد نے ایک بیان میں فلسطینیوں پر صیہونیوں کے جاری حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ غاصب صیہونیوں کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دینے کے لئے تحریک مزاحمت مکمل طور پر آمادہ ہے۔ انھوں نے فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ سیکورٹی تعاون کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ، صیہونی حکومت کے ساتھ اپنا تعاون منقطع کرے اور صیہونیوں کے جرائم کا جواب دینے کےلئے تحریک مزاحمت کی مدد کرے۔ فلسطین کی قانون ساز اسمبلی نے بھی ایک بیان میں تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ صیہونی دشمن کو فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے مقبوضہ بیت المقدس اور دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں پر غاصب صیہونی حکومت کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک متعدد فلسطینی شہید اور سیکڑوں دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ میں ہمارے بچوں کو رہا کرانا نیتن یاہو کے بس کی بات نہیں! جنگ فور بند کی جائے: اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلخانہ
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں جو یرغمالی ابھی تک زندہ ہیں انہیں فوری طور پر...
Read more