فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کےخلاف برسرپیکاراسلامی مزاحمتی تنظیم "حماس” کےترجمان سمیع ابو زھری کا کہنا ہے کہ بحرین میں امریکہ کی زیرسرپرستی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعات کے حل کےلئے منعقد ہونے والی کانفرنس (ڈیل آف دی سینچری )میں عرب ممالک کے سربراہ کی جانب سے فلسطینی موقف کو پیش کرنےکےلئےشرکت کی دعوت ملی تھی جس کو الفتح نے مسترد کردیا
حماس کا کہنا ہے کہ حماس اس کانفرنس کا خیر مقدم کرتی ہے جبکہ الفتح کی جانب سے تنازع فلسطین کے حل کےلئے کانفرنس میں شرکت نا کرنے کا فیصلہ اس بات کی دلیل ہے کہ الفتح اندرونی خلفشار کا شکار اور ناکامیوں سے دوچار ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی اور فلسطینی کاروباری برادری کی جانب سے 25جون کو بحرین کے شہر مناما میں "امن اور سلامتی ” کے عنوان سے فلسطین اسرائیل تنازع کے حل کےلئے منعقد ہونے والی کانفرنس کا بائیکاٹ فلسطینی عوام کے حقوق کو سلب کرنے کے مترادف ہے ۔