• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

شمعون پیریز کے جنازے میں شرکت فلسطینی شہداء کے خون سے غداری ہے:حماس

ہفتہ 01-10-2016
in حماس
0
0Pala4548
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس آج جمعہ کے روز سابق اسرائیلی صدر شمعون پیریز کے جنازے میں شرکت کے لیے بیت المقدس پہنچے ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی تنظیموں نے محمود عباس کی شمعون پیریز کے جنازے میں شرکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک اور شہداء کے خون سے غداری قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ محمود عباس کا فلسطینیوں کے قاتل کے جنازے میں شرکت کرنا زخموں سے چور فلسطینی قوم سے بے وفائی اور فلسطینی شہداء کے خون سے غداری کے مترادف ہے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ شمعون پیریز ایک مجرم تھا جس نے پوری زندگی فلسطینیوں پر مظالم کی حمایت اور فلسطینی قوم کے حقوق غصب کرنے کی سازشوں میں بسرکی۔ ایسے صہیونی لیڈر کے جنازے میں محمود عباس کا شرکت کرنا نہایت شرمناک اور دشمن سے راہ و رسم بڑھانے کے مترادف ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شمعون پیریز کے مرنے سے فلسطینی قوم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی جب صدرمحمود عباس فلسطینیوں کے قاتل کے مرنے پر غم سے نڈھال ہیں۔ ایسے لگتا ہے کہ صدر عباس کو فلسطینی قوم کے زخموں اور قوم کی مظلومیت کا کوئی احساس تک نہیں ہے۔ فلسطینیوں کے قاتل اور فلسطینی قوم کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے فلسطینی لیڈر کی آخری رسومات میں شرکت قوم اور شہداء کے خون سے غداری کے مترادف ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے سابق صدر شمعون پیریز گذشتہ بدھ کو 93 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ آج جمعہ کو انہیں آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد دفن کیا جائے گا۔ آنجہانی شعمون پیریز کے جنازے میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے عالمی رہنما بیت المقدس پہنچ رہے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieشمعون پیریز کے جنازے میں شرکت فلسطینی شہداء کے خون سے غداری ہے:حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.