اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ملڑی ونگ عز الدین القسام بریگیڈ نے غزہ کی پٹی کے قریب ایک اسرائیلی فوجی کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
القسام بریگیڈ نے اپنی ویب سائٹ پر دی جانے والی بریکنگ نیوز میں دعوی کیا کہ تنظیم کے مشاق مجاہد نشانچی نے اسرائیلی فوجی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ مشرقی غزہ میں جبل الصورانی کے علاقے میں فوجی گاڑی سے باہر نکل رہا تھا۔
غزہ پر مسلط اسرائیلی جنگ کے 25 ویں روز بھی فلسطینی مزاحمت کاروں نے دشمن کو چھٹی کا دودھ یاد دلانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کو غزہ کی سرحد پر دھول چٹانے والی کئی دلیرانہ کارروائیاں کیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین