• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں اسرائیلی دشمن کی مفت خدمت کے مترادف ہے:ابومرزوق

جمعرات 09-07-2015
in حماس
0
plf service-to-enemy
0
SHARES
1
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس”کے سیاسی شعبے کے سینیئر نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں سیاسی کارکنوں بالخصوص حماس کارکنان کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا اپنے اصل مشن کوبھول چکی ہے اور وہ اپنے ہی بھائی بندوں کو گرفتار کرکے دشمن کی مفت میں خدمت سرانجام دے رہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے زیرکمانڈ سیکیورٹی اداروں کی کامیابی یہ نہیں کہ وہ حماس کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاوئون شروع کردے بلکہ اس کی اصل کامیابی فلسطینی علاقوں میں یہودی فوج کی غنڈہ گردی کو روکنا اور یہودی انتہا پسندوں کی مداخلت بند کرنا ہے، لیکن یہاں پر حالات مختلف ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کےسیکیورٹی اداروں نے صہیونی دشمن کو تو کھلی چھٹی دے رکھی ہے مگر حماس کے محب وطن کارکنوں کو پکڑ کرجیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔

ابو مرزوق کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی نے قومی ایشوز کو تباہ کرنے کے ساتھ فلسطینی قوم کا مستقبل بھی دائو پرلگا دیاہے۔ انہوں نے تمام فلسطینی سیاسی قوتوں پر زوردیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینی اتھارٹی کی قوم دشمن پالیسی کوروکنے کے لیے بھی موثر اقدامات کریں۔

خیال رہے کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران غرب اردن میں عباس ملیشیا کی کارروائیوں میں حماس کے اڑھائی سو سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حماس نے اپنےکارکنوں کی بلا جواز گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.