• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

سیاسی قیمت کے بغیر غزہ کی ناکہ بندی کا خاتمہ چاہتے ہیں: حماس سربراہ

ہفتہ 13-10-2018
in حماس
0
0Pala6892
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے قضیہ فلسطین کے لیے پانچ محاور پر کام شروع کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے مختلف اطراف کوشاں ہیں۔ غزہ کی ناکہ بندی کسی سیاسی قیمت کی ادائیگی کے بغیر ختم کرنا چاہتے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار استنبول میں ہونے والی "عالمی القدس کانفرنس” سے ٹیلیفونک خطاب میں کیا۔ اس کانفرنس میں 900 عالمی شخصیات نے شرکت کی اور قضیہ فلسطین پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اسماعیل ھنیہ کاکہنا تھا کہ حماس کی اولین توجہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ پابندیوں کا خاتمہ ہے۔ ہم کسی سیاسی قیمت کی ادائی کے بغیر غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنا چاہتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ برادر ملک مصر،قطر اور اقوام متحدہ غزہ کی پٹی میں امن کے قیام اور جنگ بندی کے لیے کوشاں ہیں۔ ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط پر اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی کوششیں ‌جاری ہیں۔

حماس رہنما نے اس تاثر کی سختی سے نفی کہ غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں "صدی کی ڈیل” کی سازشوں کا حصہ نہیں۔ ہم غزہ اور غرب اردن کو ایک جزو خیال کرتے ہیں۔ غزہ کے بغیر فلسطین نامکمل ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ حماس نے قضیہ فلسطین کے حوالے سے پانچ نکاتی حکمت عملی مرتب کی ہے۔ پہلا اصول قضیہ فلسطین کے بنیادی مطالبات پر قائم رہنا، دوسرا مزاحمتی پروگرام پر عمل درآمد، تیسرا فلسطینیوں میں مصالحت اور قومی وحدت کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوتھا اہم محور اندرون اور بیرون ملک فلسطینیوں کے درمیان یکجہتی اور پانچواں فلسطین اور پوریی مسلم امہ کے درمیان رابطہ کاری کو منظم کرنا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMartyrMatrixneblusNetanyahupalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieسیاسی قیمت کے بغیر غزہ کی ناکہ بندی کا خاتمہ چاہتے ہیں: حماس سربراہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.