• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

سابق صہیونی آرمی چیف کے دھمکی آمیز بیان نے اس کے جنگی جرائم ثابت کر دیے:حماس

بدھ 06-05-2015
in حماس
0
plf threatning-statment
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اسرائیل کے سابق آرمی چیف جنرل بینی گانٹز کی جانب سے سامنے آنے والے ایک دھمکی آمیز بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دشمن کے سابق آرمی چیف کے بیان سے واضح ہوگیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف سنگین جنگی جرائم کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے سابق آرمی چیف جنرل بینی گانٹز نے اپنے ایک بیان میں دھمکی آمیز لہجے میں کہا ہے کہ فوج کو فلسطین اور لبنان میں موجود تمام مساجد اور اسکولوں کوبمباری سے تباہ کردینا چاہیے۔ نیز بغیر کسی رعایت کے عام فلسطینیوں اور لبنانیوں کا قتل عام ہونا چاہیے۔ مسٹر گانٹز نےاعتراف کیا کہ پچھلے سال غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کےدوران میں نے ذاتی طورپر شہر کےوسط میں الوفاء اسپتال پر بمباری کا حکم دیا تھا۔

حماس کی جانب سے سابق صہیونی آرمی چیف کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ جنرل گانٹز نے خود ہی اعتراف کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں نہتے شہریوں پر بمباری کا حکم دے کر جنگی جرائم کے مرتکب ہوچکے ہیں۔

حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا کہ سابق اسرائیلی آرمی چیف نے بزدلانہ اور دھمکی آمیز بیان میں اپنی اصلیت خود ہی بتا دی ہے۔ اس بیان سے یہ ظاہر ہوگیا ہے کہ وہ فلسطینیوں اور خطے کی دیگر اقوام کے بارے میں کس طرح کے مکروہ اور مذموم عزائم رکھتے ہیں۔

ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ سابق صہیونی آرمی چیف کے دھمکی آمیز بیان کا نوٹس لے اور ان کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب کی فوجی عدالتوں میں تحقیقات کرائے تاکہ یہ واضح ہوسکے کہ غزہ کی پٹی میں نہتے فلسطینیوں کا خون بہانے میں کون کون براہ راست ملوث ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.