• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 26 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

دشمن کو سیاسی اور فوجی دونوں محاذوں پر تاریخی شکست دی: مشعل

اتوار 25-11-2012
in حماس
0
plf defeat1
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پرآٹھ روز جنگ میں فلسطینیوں نے ماضی کے برعکس لڑائی اور بات چیت کا ایک منفرد تجربہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں نے ماضی کی نسبت اپنے کم جانی نقصان کے عوض صہیونی دشمن کومنہ توڑ جواب دے کر اپنی جنگی صلاحیت سے آگاہ کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق حماس کے لیڈر نے ان خیالات کا اظہار ترکی کی خبررساں ایجنسی’’اناطولیہ‘‘ کو دیے گئے ایک تفصیلی انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنا چاہتے ہیں تو لامحالہ محاذ جنگ میں بھی آپ کی پوزیشن مضبوط ہونی چاہیے۔ فلسطینی مجاہدین اور حماس کے جانثاروں نے دشمن کو محاذ جنگ میں شکست دی اور تنظیم کی قیادت نے سیاسی میدان میں اپنی شرائط پر جنگ بندی کرکے دشمن کو سیاسی میدان میں شکست سے دوچار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس بات پرمکمل یقین رکھتا ہوں کہ ہمیں بیت المقدس کی آزادی، پورے وطن کی آزادی، حق واپسی کو تسلیم کرانے اور تمام قومی مسلمہ حقوق کےحصول کے لیے پہلے میدان جنگ میں فتح حاصل کرنا ہوگی۔ دشمن سے اپنی شرائط پر اسی وقت بات کی جاسکتی ہے جب محاذ جنگ میں بھی اپنی پوزیشن مضبوط ہو۔
خالد مشعل نے کہا کہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ بیت المقدس یا فلسطین کو محض مذاکرات کے ذریعے آزاد کرا لیں گے، وہ نہایت سطحی سوچ کے مالک ہیں۔ انہیں اندازہ نہیں ہے کہ جو طاقت مزاحمت میں ہے وہ بات چیت میں نہیں ہے۔ بات چیت مزاحمت کا ثمر اور اس کا نتیجہ ہونی چاہیے اور ایسے ہی ہوگا۔ انہوں نے عالم اسلام اور عرب ممالک سے اپیل کہ وہ فلسطینیوں کو مسلح کرنے میں مدد دیں تاکہ صہیونی دشمن کو جنگ کے میدان میں شکست سے دوچار کرکے اپنے اہداف و مقاصد حاصل کیے جاسکیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.