• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 13 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

داعش سے تعلق نہیں، اسرائیل دنیا بھر میں دہشت گردی درآمد کر رہا ہے:حماس

منگل 30-09-2014
in حماس
0
plf exporting
0
SHARES
2
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے وہ الزام مسترد کر دیا ہے جس میں‌ ان کا کہنا تھا کہ حماس کے شدت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق و شام "داعش” کے ساتھ رابطے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے غزہ کی پٹی میں ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ حماس کو داعش کے ساتھ جوڑ کر عالمی دہشت گرد گروپوں میں شامل کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ اس سازش میں اسرائیل براہ راست ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس وطن کی آزادی کے لیے لڑنے والی تنظیم ہے جس کا ہدف صرف اسرائیل کا فلسطین پر ناجائز قبضہ ختم کرانا ہے۔ حماس کے اس کے سوا کسی اور ملک سے کوئی جنگ نہیں ہے جبکہ صہیونی ریاست خود دنیا بھر میں دہشت گردی برآمد کر رہی ہے۔

ترجمان نے جنرل اسمبلی میں نیتن یاھو کی تقریر میں حماس پر الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں فتنہ وفساد کی جڑ خود صہیونی ریاست ہے جو پوری دنیا میں دہشت گردی پھیلا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاھو کی جانب سے جنگ کے دوران شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا الزام بھی قطعی بے بنیاد ہے۔ اگر حماس شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتی رہی ہے تو اسرائیل غزہ کے ساحل میں ایک گراؤنڈ میں کھیلتے بچوں پر بمباری اور 500 بچوں کی شہادت کا جواز کیسے فراہم کرے گا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.