• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

خلیجی ممالک فلسطین کی قیمت پر اسرائیل سے دوستی چاہتے ہیں: الزھار

جمعرات 12-07-2018
in حماس
0
0Pala6009
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن اور سرکردہ فلسطینی مذہبی اور سیاسی رہنما ڈاکٹر محمود الزھار نے باور کرایا ہے کہ ان کی جماعت ’صدی کی ڈیل‘ نام کی کسی سازش کو قبول نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ’سہولیات‘ کے بدلے میں حماس ارض فلسطین کے اینچ رقبے سے بھی دستر بردار نہیں ہوگی۔ خلیجی ممالک مسئلہ فلسطین کی قیمت پر صیہونی ریاست سے دوستی کے لیے کوشاں ہیں۔

’فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الجزیرہ‘ ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں الزھار نے کہا کہ مصرسمیت کسی بھی عرب ملک میں فلسطینیوں کی موجودگی کی کوئی سیاسی قیمت ادا نہیں کی جا رہی ہے اور نہ ہی اس پر کسی کو کوئی اعتراض ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے عوام پر پابندیوں میں نرمی کی کوئی قیمت ادا نہیں کی جائے گی۔ جزیرہ نما سیناء کے شمال میں اقتصادی منصوبوں پر کام، غزہ میں ہوائی اڈے اور بندرگاہ کی تجاویز اپنی جگہ موجود ہیں مگر ہم سہولیات کے عوض کوئی سیاسی قیمت ادا نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد مصر میں قیام پذیر ہے۔ کسی بھی دوسرے عرب ملک میں بھی فلسطینیوں کی موجودگی کی کوئی سیاسی قیمت ادا نہیں کی جائے گی۔ اگر غزہ میں بندرگاہ اور ہوائی اڈہ کسی سیاسی قیمت کے بغیر قائم کیا جاتا ہے تو ہمیں قبول ہے ورنہ سہولیات کی آڑ میں حماس کو سیاسی قیمت ادا کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا ہے۔

حماس اور مصری حکومت کے درمیان جاری مذاکرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے الزھار نے کہا کہ مصر فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحت کے لیے کوشاں ہے۔ ہم سہولیات کے عوض اپنی سرزمین کی ایک اینچ سے بھی دست بردار نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کے سامنے  کسی عرب ملک کی طرف سے امریکی امن اسکیم’صدی کی ڈیل‘ کے بارے میں کوئی تجویز پیش نہیں کی ہے۔ قاہرہ میں حماس کے وفد کی آمد کا مقصد غزہ کی پٹی میں انسانی بحران کو ختم کرنے پر بات چیت ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ خلیجی عرب ممالک قضیہ فلسطین کی قیمت پر صیہونی ریاست سے تعلقات استوار کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ خلیجی ممالک کے ایسے کسی اقدام کو قبول نہیں کیا جائے گا جو فلسطینی قوم کے لیے المناک ثابت ہو۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieخلیجی ممالک فلسطین کی قیمت پر اسرائیل سے دوستی چاہتے ہیں: الزھار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.