• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

خالد مشعل کے دورہ ترکی پر امریکی تنقید غیر مہذبانہ ہے: حماس

ہفتہ 10-01-2015
in حماس
0
plf visittoturkey
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کے دورہ ترکی پر امریکی تنقید کو غیرمہذبانہ اور نسل پرستانہ سوچ کا مظہر قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی تنقید سے یہ بات بالکل واضح ہو رہی ہے کہ امریکی انتظامیہ مسلم امہ کے مسائل کی حقیقی دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس ترکی کی جانب سے فلسطینیوں کی بے لوث حمایت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں امریکا اور اسرائیل کی نسل پرستانہ سوچ اور تنقید کے نتیجے میں ترکی کا فلسطین کے بارے میں موقف تبدیل نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے گذشتہ ہفتے ترکی کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے ترک حکمراں جماعت ’’آق‘‘ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی تھی۔

خالد مشعل کی ترکی آمد پر امریکا نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حماس اور ترک قیادت کے درمیان روابط پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔ امریکی وزارت خارجہ ترجمان جیف راتکی کا کہنا تھا کہ ان کا ملک حماس کو ایک دہشت گرد گروپ سمجھتا ہے اور اس کی قیادت کا کھلے عام ترکی کا سفر کرنا اور ترک قیادت سے تعلقات ہمارے لیے باعث تشویش ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.