• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

خالد مشعل کی قیادت میں حماس کا وفد چند ایام میں اردن کا دورہ کرے گا

جمعرات 28-06-2012
in حماس
0
plf urdan_visit
0
SHARES
5
VIEWS

فلسطینی سفارتی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت‘‘حماس’’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کی قیادت میں

جماعت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد رواں ہفتے کے آخر یا پیش آئند ہفتے کے آغاز میں اردن کا سرکاری دورہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق حماس اور اردن کی جانب سے دورے کی تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔

فلسطینی ذرائع نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ حماس کے وفد کی قیادت جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کریں گے، جبکہ امکان ہے کہ حماس کے ڈپٹی پولیٹ بیورو ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق اور جماعت کے سیاسی شعبے کے اراکین محمد نزال، محمد نصر اور عزت رشق بھی ہمراہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس کا وفد اردنی حکام سے ملاقات میں رواں سال جنوری میں ہونے والی بات چیت کو آگے بڑھائے گا۔ گذشتہ جنوری میں حماس کی قیادت اور اردن حکام کے درمیان بات چیت ہوئی تھی جس میں فریقین نے باہمی تعلقات کو بہتر کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

اس دورے میں بھی حماس اور اردنی حکومت فلسطینی اور اردنی عوام کے مشترکہ مفادات پر بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ دونوں طرف سے ایک دوسرے کے بارے میں پائے جانے والے شکوک و شبہات کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ حماس کی قیادت کا یہ دورہ جماعت کے بارے میں اردن کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گا۔ ذرائع نے یہ نہیں بتایا کہ آیا حماس کا وفد بحرینی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے بھی ملاقات کرے گا یانہیں البتہ اتنا معلوم ہوا ہے کہ حماس کی قیادت اردنی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گی۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.