مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما ڈاکٹر بردویل نے کہکہ خالد مشعل کے استقبال کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ غزہ حکومت خالد مشعل سمیت بیرون ملک سے آنے والے تمام رہ نماؤں کا شاندار استقبال کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ خالد مشعل حماس کے پچیسویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کے لیے غزہ آئیں گے اور ان کے ہمراہ کئی دوسرے عرب ملکوں کے رہ نما بھی شامل ہوں گے۔
خبر رساں ایجنسی قدس پریس سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر بردیل نے بتایا کہ گذشتہ نومبر میں غزہ کی پٹی پر صہیونی حملے بعد عالمی سطح پر فلسطینیوں کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس جنگ کے بعد نہ صرف عرب اور اسلامی دنیا سے بلکہ امریکا اور یورپ سے بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے وفود غزہ آ رہے ہیں۔
غزہ کی پٹی میں عالمی وفود کی آمد دراصل حماس کے موقف کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے اور حماس اور فلسطینی عوام کی عالمی سطح پر سب سے بڑی کامیابی ہے کیوں کہ فلسطینیوں کی تنہائی ختم اور صہیونی ریاست کی تنہائی اور کا زوال شروع ہو گیا ہے۔