• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 26 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

خالد مشعل اور اسماعیل ھنیہ کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات

منگل 18-10-2016
in حماس
0
0Pala4737
0
SHARES
0
VIEWS

دوحہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل اور نائب صدر اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز دوحہ میں امیر قطر سے ان کے شاہی محل میں ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوموار کو حماس رہ نماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ھنیہ نے شاہی دیوان میں امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر امیر قطر نے یقین دلایا کہ ان کا ملک فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق اور مطالبات بالخصوص حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے غزہ کی پٹی کے عوام کی مالی مدد کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ اہالیان غزہ کی طرف سے صہیونی ظلم وستم کا مردانہ وار مقابلہ کرنے اور ظلم کے سامنے پورے عزم کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کے جذبے کی تحسین کی۔

حماس کے وفد اور امیر قطر کے درمیان ہوئی ملاقات میں عرب خطے کی موجودہ صورت حال بالخصوص فلسطین، قبلہ اول اور غزہ کی پٹی کے احوال و واقعات پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر خالد مشعل اور اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر اور قطری حکومت کی طرف سے فلسطینی قوم کی بھرپور مدد جاری رکھنے پران کا شکریہ ادا کیا۔ حماس رہ نماؤں نے کہا کہ فلسطینی قوم قطری حکومت اور قوم کی طرف سے مدد اور اخلاقی اور سفارتی معاونت کی تہہ دل سے شکر گذار ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieخالد مشعل اور اسماعیل ھنیہ کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.