مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابوزھری نے پریس کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ ہفتے حماس کے لیڈر خالد مشعل نے ترکی کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے ترک وزیراعظم احمد داوود اوگلو سمیت ترک قیادت سے ملاقات کی تھی تاہم ان کی صدر محمود عباس سے وہاں پر کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
ادھر ترک ایوان صدر کے محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس 12 اور 13 جنوری کو صدر رجب طیب ایردوآن کے دعوت پر ترکی کا دورہ کریں گے۔
اپنے دورہ ترکی کے دوران صدر عباس اپنے ترک ہم منصب ایردوآن سمیت ملک کی سینیر قیادت سے ملاقات کریں گے اور فلسطین سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
خیال رہے کی حال ہی میں بعض عرب اخبارات نے یہ خبر دی تھی کہ خالد مشعل اور صدر محمود عباس کی ترکی میں ایک خفیہ ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں رہ نمائوں نے مسئلہ فلسطین کے ایشو سمیت ملک کی داخلی اور خارجہ پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین