• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

خالد مشعل۔ محمود عباس کی ترکی میں ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں: حماس

اتوار 11-01-2015
in حماس
0
plf nomeeting
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل اور صدر محمود عباس کے درمیان ترکی میں ملاقات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں رہ نماوں کی ترکی میں ملاقات کی خبریں من گھڑت ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابوزھری نے پریس کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ ہفتے حماس کے لیڈر خالد مشعل نے ترکی کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے ترک وزیراعظم احمد داوود اوگلو سمیت ترک قیادت سے ملاقات کی تھی تاہم ان کی صدر محمود عباس سے وہاں پر کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

ادھر ترک ایوان صدر کے محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس 12 اور 13 جنوری کو صدر رجب طیب ایردوآن کے دعوت پر ترکی کا دورہ کریں گے۔

اپنے دورہ ترکی کے دوران صدر عباس اپنے ترک ہم منصب ایردوآن سمیت ملک کی سینیر قیادت سے ملاقات کریں گے اور فلسطین سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

خیال رہے کی حال ہی میں بعض عرب اخبارات نے یہ خبر دی تھی کہ خالد مشعل اور صدر محمود عباس کی ترکی میں ایک خفیہ ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں رہ نمائوں نے مسئلہ فلسطین کے ایشو سمیت ملک کی داخلی اور خارجہ پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.