حال ہی میں ذرائع ابلاغ میں غزہ کٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں سےمتعلق خبروں نے اسرائیلی قید خانوں میں بند فلسطینیوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں القسام بریگیڈ کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے دو زندہ اور دو مردہ یہودیوں کی خبروں کے بعد اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں میں خوشی پیدا کی ہے۔ قیدیوں نے امید ظاہر کی ہے کہ غزہ کی پٹی میں یرغمال بنائے یہودیوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیلی عقوبت خانوں میں ڈالے گئے فلسطینیوں کی رہائی کی راہ ہموار کی جاسکے گی۔
جزیرہ نما النقب کی اسرائیلی جیل میں قید ابو محمد نے بتایا کہ جب سے ہمیں جیل میں یہ پتا چلا ہے کہ حماس نے اسرائیل کے دو فوجی جنگی قیدی بنا رکھے ہیں اور اسرائیل جلد از جلد ان کی رہائی چاہتا ہے تو اس خبرسے فلسطینی اسیران کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔
فلسطینی اسیر نے کہا کہ جزیرہ نما النقب جیل میں سیکڑوں فلسطینی قید ہیں۔ جب انہوں نے یہ خبر سنی تو سب اس سے بہت خوش ہوئے کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاں دشمن فوجیوں کے جنگی قیدیوں کی موجودگی فلسطینی اسیران کی جیلوں سے رہائی کا موجب بنتی ہے۔ ہم اسیران نے جب یہ خبر سنی توہم نے ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
