بیروت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک نمائندہ وفد نے کل جمعہ کو بیروت میں لبنانی صدر میشل عون اور سابق وزیراعظم تمام سلیم سے ملاقات کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کی قیادت میں حماس کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے بیروت میں صدر میشل عون اور سابق وزیراعظم تمام سلام سے ملاقات کی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں فلسطین اور لبنان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ، فلسطین کی موجودہ صورت حال، اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، فلسطین میں صہیونی آباد کاری اور فلسطین کے حوالے سے عالمح پر جاری کوششوں اور لبنان میں مقیم فلسطینی پناہ گزین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لبنان میں حماس کے مندوب علی برکہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جماعت کے وفد نے ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کی قیادت میں صدر میشل عون سے ملاقات کی اور انہیں ملک کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر فلسطین اور لبنان میں تعلقات کے فروغ سے اتفاق کیا۔
قبل ازیں حماس کے وفد نے لبنان کے سبکدوش ہونے والے وزیراعظم تمام سلام سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، فلسطین میں صہیونی آباد کاری، اذان پر پابندی اور اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔