کولالمپور (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے ملائیشیا میں غزہ کی پٹی کے نمائندہ سفارتی دفتر قائم کرنے سے متعلق خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’وطن 24‘ نامی ایک نیوز ویب سائیٹ نے ایک خبر پوسٹ کی تھی جس میں حماس کے بیرون ملک امور کے انچارج ماھرصلاح کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ جماعت ملائیشیا میں اپنا سیاسی دفتر اور غزہ کا سفارتی نمائندہ دفتر قائم کرنے کی خواہاں ہے اور اس سلسلے میں حماس کی طرف سے ملائیشیا کی حکومت کو باقاعدہ درخواست بھی دی گئی ہے۔حماس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں’وطن 24‘ کی خبر کومن گھڑت اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہر صلاح نے ایسی کوئی بات کی اور نہ ہی جماعت ایسا کوئی ارادہ رکھتی ہے۔ اس طرح کی کوئی خبر ملائیشیا کے پریس میں بھی شائع نہیں کی گئی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملائیشیا میں حماس کے دفتر کے قیام سے متعلق خبروں کا مقصد حماس کے خلاف جاری مکروہ اور منفی پروپیگنڈہ مہم کو آگے بڑھانا ہے۔