• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 31 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کی غرب اردن میں سیاسی کارکنوں کےخلاف کریک ڈاؤن کی شدید مذمت

جمعہ 16-12-2016
in حماس
0
0Pala5356
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں جماعت کے کارکنان کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جمہوریت دشمنی کی مجرمانہ کارروائی سے تعبیر کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی ادارے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں حماس کے کارکنان، سابق اسیران اور دیگر سیاسی کارکنوں کے خلاف غیرقانونی کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تازہ کریک ڈاؤن کا مقصد حماس کے 29 ویں یوم تاسیس کی تقریبات کے انعقاد کو ناکام بنانا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا نے گذشتہ روز غرب اردن میں حماس  کے اسیر رہنما جمال الھور کے گھر پرچھاپہ مار کر نہ صرف وہاں توڑپھوڑ کی بلکہ اسیر رہنما کی اہلیہ اور بچیوں کو زدو کوب کیا۔ حماس اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے عباس ملیشیا کے اہلکاروں کے ہاتھوں حماس کے کارکن مجاھد الھور کے اغواء کی بھی شدید مذمت کی۔

فوزی برھوم نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے مطالبہ کیا کہ وہ سیکیورٹی اداروں کی طرف سے سیاسی کارکنوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کانوٹس لیں اور شہریوں کو گرفتار کرنے اور انہیں اذیتیں دینے کا سلسلہ بند کرائیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس کی غرب اردن میں سیاسی کارکنوں کےخلاف کریک ڈاؤن کی شدید مذمت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.