(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین میں اسرائیلی بربریت کےخلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے غزہ میں اسرائیل جارحیت اور جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی پر قابض صیہونی ریاست کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے فلسطینیوں پراسرائیلی دہشتگردی اور بربریت پر کا بھرپورانداز میں جواب دیا جائیگا۔
اپنے ایک تازہ بیان میں حماس کے رہ نما فتحی حماد کا کہنا ہے کہ صہیونی حکومت نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے حوالے سے ثالث ممالک کے ذریعے طے پائی شرائط پرعمل درآمد نہیں کی ہے۔
فتحی حماد نے القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمود الادھم کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہادت کو ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قراردیتے ہوئے کہا کہ القسام بریگیڈ کی شہادت جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے پرعمل درآمد کے لیے اسرائیل کو ایک ہفتے کی مہلت دی اور کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی پرمسلط محاصرہ ایک ہفتے کے اندر ختم کرےاور جنگ بندی شرائط پرعمل درآمد یقینی بنائے۔
فتحی حماد نے غزہ میں جاری ہفتہ وار احتجاجی ریلی سے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی ریاست کی ٹال مٹول کی پالیسی سے فلسطینی قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ غزہ کی پٹی میں حالات آتش فشاں بن کر پھٹنے والے ہیں۔ غرب اردن میں بھی صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف فلسطینیوں میں غم وغصہ بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اسرائیل کو جنگ بندی کی شرائط پرعمل درآمد کرانے کے لیے متعدد آپشن موجود ہیں۔ ہم اسرائیلی ریاست کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔
