(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حماس کی پولٹ بیورو کے سربراہ خالد مشعل کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم قومی وحدت کی بحالی اور فلسطینی سرزمین کی آزادی کی جدوجہد جاری رکھے گی۔
خالد مشعل نے یہ بیان سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں دیا جہاں وہ حماس کے ایک وفد کے ہمراہ معروف عالم دین ڈاکٹر حسن الترابی کی وفات پر تعزیت کے لئے آئے ہوئے ہیں۔حماس رہنما نے ڈاکٹر ترابی کو ایک سیاسی اور علمی کا نمونہ قرار دیتے ہوئے ان کی جانب سے فلسطینی عوام اور ان کی آزادی کے لئے حمایت اور حسن الترابی کی جانب سے فلسطین میں قومی مفاہمت کی تکمیل کی کوششوں کو یاد کیا۔
اس دورے کے دوران سوڈان کے نائب صدر حسبو عبدالرحمان، پیپلز کانگریس پارٹی کے سیکریٹری جنرل ابراہیم السنوسی سمیت جماعت کے حکومت کے دیگر ارکان سے حسن الترابی کی وفات پر تعزیت کی۔
اس موقع پر وفد نے حسن الترابی کے گھر کا دورہ بھی کیا جہاں پر انہوں نے ان کے خاندان سے بھی دکھ اور درد بانٹا۔